جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

خوشاب ، کوہاٹ اور گھوٹکی کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ، ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : خوشاب ،کوہاٹ اورگھوٹکی کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے ، پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب، کوہاٹ اور گھوٹکی کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں ، پی کے نوے کوہاٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اکتالیس ہزار ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقےگھوٹکی پی ایس اٹھارہ کے دو پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین ہزار تین سو دس ہے۔

- Advertisement -

این اےاٹھاسی خوشاب کے چھبیس پولنگ اسٹیشنز، پی کے90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز دوبارہ حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

یاد رہے آٹھ فروری کو این اے اٹھاسی خوشاب میں مشتعل افراد نے آر او آ فس میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی تھی جبکہ پی کے نوے کوہاٹ میں بھی مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کی وجہ سے پولنگ روکنا پڑی تھی۔

ان حلقوں میں پرتشدد، توڑپھوڑ اور بیلٹ پیپرضائع کرنے کے واقعے کے بعد ری پولنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

خیال رہے ٹانک کے حلقے این اے43 کے6 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ ووٹنگ اتوار کوشیڈول ہےتاہم آزاد امیدوار داوڑ کنڈی نے دوبارہ پولنگ کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں