جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ممکنہ متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا ہے، ٹیسٹنگ رپورٹ آنے پر فیصلہ ہوگا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ابتدائی طور پر کون کون جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ کرونا متاثرہ کھلاڑیوں نے دوسرا کووڈ19 ٹیسٹ اپنے شہروں میں دیئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سیمپل ان کے گھروں سے لیے گئے ہیں۔

حارث رؤف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی۔ محمد رضوان، فخرزمان اور عمران خان سینئر نے پشاور میں سیمپل دیئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ٹیم مساجر ملنگ علی نے ٹیسٹ لاہور میں کرائے۔

حفیظ کو کرونا کی شدید علامات، کانفرس میں 13 بار کھانسے

محمد حسنین اور کاشف بھٹی کا سیمپل کراچی کی نجی لیبارٹری میں لیا گیا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا اعلان کل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کرونا پازیٹیو کھلاڑیوں کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کروایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں