جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

افتخاراحمد کس نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار ہوں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔گرین شرٹس کو سیریز میں اب تک 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے کے آغاز سے قبل حارث سہیل کندھے کی انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے جس کے باعث افتخار احمد کی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے کوئی بھی کردار ادا کرنے اور کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرنے کے لیے تیار ہوں میں اکثر مڈل آرڈر میں کھیلتا ہوں اور کبھی کبھی مجھے دو اوور یا تین یا پانچ اوور بھی کھیلنے کو ملتے ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک پیشہ ور پلیئر ہونے کے ناطے میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ چاہے مجھے دو گیندیں کھیلنی ہوں یا تین، یہ ہمیشہ ٹیم اور ٹیم کے مفاد کے لیے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری واپسی کا تعلق ہے لہذا میں واقعی میں اسے واپسی نہیں کہوں گا۔ آخری میچ میں جو ہم نے کھیلا تھا جس کا میں حصہ تھا ہم نے آسٹریلیا کے خلاف 365 کا تعاقب کیا تھا۔ پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف، مجھے باوجود بینچ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں