تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

’بابراعظم کیلیے جان دینے کو تیار ہوں‘ کھلاڑی کا اعلان

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ کپتان بابراعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہوں۔

پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود جو اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں نے بابر اعظم کے لیے اپنی ٹیم کی لگن اور تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔

ایک انٹرویو میں شان مسعود نے کہا کہ پوری ٹیم پوری طرح وہ بھی بابر کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔

بلے باز نے کہا کہ جب سرفراز احمد ہمارے کپتان تھے تو ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب ہم بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی کپتان ہیں جو ٹیم کی غیر متزلزل حمایت کے مستحق ہیں بطور ٹیم ان کا مقصد اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیم پر تنقید کی بہت سی خبریں دیکھتے ہیں لیکن ہم ان سے پریشان نہیں ہوتے کیونکہ ہمارا باہمی مقصد اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے بحیثیت کھلاڑی وہ ملک اور اپنے کپتان کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کے تمام اقدامات اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

Comments