اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مفاہمت کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کومفاہمت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں بیٹھیں ترقی کی بات کریں،اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

تفصیلات کے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ ان کی حکومت میں پہلی تقریر میں گزارش کی کہ چارٹر آف اکنامی پر اتفاق کریں، ان کی حکومت نے میری پیشکش کو ٹھکرایا جونعرے لگائے گئے وہ سیاہ باب میں یادرکھےجائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انصاف کا پلڑا بھاری رہنا چاہیے،ان کی حکومت میں دوبارہ چارٹر آف اکنامی کی پیش کی ،دوبارہ ایسے نعرے بلند ہوئے جن کا ذکر کرنا اس ایوان کی توہین ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ آج تلخیاں اس حد تک پہنچ گئیں اس کا ذمہ دار کون ہے ، آج ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی کتراتے ہیں جبکہ ایک وہ زمانہ بھی تھا جب سیاستدان ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہوتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی محمدخان نے جذباتی تقریر کی کاش یہ بھی ذکر کرتے جب والدہ کا انتقال ہوا میں جیل میں تھا،میں یہاں اپنی ذاتی تکالیت کا رونا نہیں رونا چاہتا، میں بھی کینسر میں مبتلا رہا کبھی جیل میں اس کا رونا نہیں رویا ،والدہ کےانتقال پر حاضری کیلئے مجھے قیدیوں کی گاڑی میں بھیجا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خواجہ آصف، راناثنااللہ کو جیلوں کی زمین پر سلایاگیا، علی محمدخان جانتے ہیں انڈر ٹرائل قیدی کے حقوق میں فرق ہے ،ہم جب جیلوں میں تھے تو گھر سے کھانا نہیں آنےدیاگیا۔

انھوں نے ایوان میں اعلان کیا کہ ہم نہیں چاہتے ان کیساتھ وہ زیادتی ہو جوہمارےساتھ ہوئی، آئیں بیٹھیں ،ملکر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے بات کریں اس کےسوا کوئی چارہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں