جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حقیقی آزادی مارچ عمران خان کی قیادت میں کامونکی سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

حقیقی آزادی مارچ چوتھے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مارچ کی قیادت کرنے کیلیے کامونکی سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج چوتھے روز اپنی منزل کی جانب دوبارہ رواں دواں ہوگا، پارٹی چیئرمین عمران خان مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، مرکزی کنٹینر پر عمران خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین فیصل جاوید، اعجاز چوہدری، شہباز گل، عندلیب عباسی، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ودیگر بھی موجود ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مارچ کے آغاز سے قبل شرکا سے ولولہ انگیز خطاب کیا جس کے بعد مارچ آگے کی جانب رواں دواں ہے، اس موقع پر شرکا نے حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل عمران خان کا کامونکی سٹی چوک پہنچنے پر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں