تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

کرکٹ کا اصل مزہ پاک بھارت میچ دیکھنے میں ہے، انگلش کرکٹر

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عادل راشد کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا اصل مزہ بھارت میچ دیکھنے میں ہے۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر عادل رشید نے بھارت کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارک دی، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہ ہوں تو کرکٹ بورنگ گیم بن جائے گی، میری خواہش ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید میچز دیکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -