جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسپینش لالیگا، میسی اور رونالڈو میں‌ ٹاکرا، سنسنی خیز مقابلہ دو دو گول سے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: دنیا کے دو بڑے فٹ بال کلب بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا کانٹے دار مقابلہ دو دو گولز سے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں تماشائیوں سے بھر کیمپ نو اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

دسویں منٹ میں بارسلونا کے اسٹرائیکر لوئس سواریز نے گول اسکور کرکے اپنے مداحوں کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا، مگر ریال میڈرڈ سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو چار منٹ بعد ہی خوب صورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں بارسلونا کی مشکلات بڑھ گئیں، جب ریفری نے سرگیو رابرٹو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا پوری قوت سے واپس آئی، ریال کے ڈیفینڈرز لائنل میسی کو نہ روک پائے اور ارجنٹینی سپراسٹارنے گول داغ کو اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

ریال میڈرڈ نے تیز کھیل کھیلا، 72 ویں منٹ میں گیرتھ بیل نے شاندا ہٹ لگائی اور گیند جال میں پہنچا دی، یوں مقابلہ برابر ہوگیا، میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ بارسلونا لالیگا کا موجودہ سیزن جیت چکی ہے، دوسری جانب ریال میڈرڈ نے چیمپینز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ انگلش کلب لیورپول سے ہے۔

میچ کی اہم بات یہ تھی کہ بارسلونا اس سیزن میں تاحال ناقابل شکست ہے۔ اگر بارسلونا آخری تین میچز میں شکست سے دامن بچانے میں کامیاب رہی، تو یہ اسپیشن لالیگا میں ریکارڈ ہوگا۔


چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں