ریال میڈرڈ کے اسٹار کلیان ایمباپے کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا کلب ورلڈ کپ کے آغاز پر ہی ریال میڈرڈ کو اس وقت جھٹکا لگا جب اسٹار فٹبالر ایمباپے خراب صحت کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
ایمباپے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
ہسپانوی کلب کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ کے فارورڈ ایمباپے کو گیسٹرو کے شدید شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Gastroenteritis (گیسٹرو) آنتوں کا انفیکشن ہے جو دستوں (پتلا، پانی والا پاخانہ) اور کبھی کبھار الٹیوں کا سبب بنتا ہے۔
ورلڈ کپ کے فاتح Mbappe بخار کی وجہ سے بدھ کے روز میامی میں سعودی عرب کی ٹیم الہلال کے خلاف فیفا کلب ورلڈ کپ میں میڈرڈ کا افتتاحی کھیل نہیں کھیل پائے تھے۔
کوچ زابی الونسو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو پچوکا کے خلاف ٹیم کے اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم اسپتال میں داخل ہونے سے اس بات پر شک پیدا ہوتا ہے کہ وہ امریکا میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کون سے میچ کا حصہ ہوں گے۔