بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ریال میڈرڈ کی ٹیم کی وطن واپسی، شاندار جشن

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپیئنز لیگ کی فاتح ریال میڈرڈ کی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر بھرپور جشن منایا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی آخری پنالٹی نے تاریخ رقم کردی۔ ریال میڈرڈ گیارہویں بار چیمپیئن بن گیا۔

s2

s1

چیمپیئنز لیگ کے چیمپیئنز کا برناباؤ اسٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ہمراہ جیت کا خوب جشن منایا۔ ہزاروں کی تعداد میں مداح کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

s3

اس موقع پر شاندار آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔

s4

ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فاتح گول کر کے ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم کو 3-5 گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں ایک، ایک گول کیا تھا جس کے بعد ہونے والے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 3-5 گول سے شکست دے دی۔

s6

s5

ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی زیڈان نے پہلے فرانسیسی کوچ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جن کی موجودگی میں ریال میڈرڈ نے مذکورہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔انہیں 6 ماہ قبل ریال میڈرڈ کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں