پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیو: ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے انگلش کلب لیور پول کو فائنل میچ میں 1-3 سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل آج ریال میڈرڈ اور لیورپول کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں میں‌ کانٹے دار مقابلہ ہوا جس کے بعد ریال میڈرڈ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار یوئیفا چیمپئنزلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، میچ کے دوران فاتح ٹیم کی جانب سے گراتھ بیل نے 2، کریم بنزیما نے 1 گول اسکور کیا جبکہ لیورپول کی جانب سے واحد گول سادیومانے نے اسکور کیا۔


مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی


فائنل ٹاکرے میں ریال میڈرڈ کے سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے نامور مصری کھلاڑی محمد صلاح توجہ کا محور رہے، لیورپول پانچ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے والا واحد انگلش کلب ہے جبکہ ریال میڈرڈ آج تیرہ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا چیمپین بننے میں کامیاب ہوگئی۔

یوکرین کے شہر کیو میں‌ ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں‌ یہ کانٹے دار میچ دیکھنے پہنچے، جب کہ ٹی وی کے ذریعے کروڑوں شائقین اس مقابلے سے محظوظ ہوئے۔


ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا


یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈ کو اس عہد کا عظیم ترین کھلاڑی کہا جاتا ہے، جن کا موازنہ صرف جادوگر میسی سے ممکن ہے، دوسری جانب محمد صلاح سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مغرب میں‌ اسلام کا نیا چہرہ تصور کیے جاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں