اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ملک بھر میں ایکسچینج کمپنیز کے اندر قانون نافذ کرنیوالے اہلکارسادہ لباس میں تعینات کردیئے گئے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے خود درخواست کی ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکارتعینات کریں، ممبرز نے شکایات کی تھی بلیک مافیا ایجنٹ لوگوں کو پریشان کرتے ہیں اور بلیک مافیا ایکسچینج کمپنیز میں ڈالر خرید و فروخت کرنےآنیوالوں کو باہر سے پکڑ لیتے ہیں۔

- Advertisement -

،فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کےصدر نے بتایا کہ تعیناتی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، آج مارکیٹ میں ڈالر وافر مقدار میں موجود ہے ، آج مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے زیادہ اور خریدنے والے کم ہیں، کریک ڈاؤن کی وجہ سے بلیک مافیا کے ایجنٹ روپوش ہوچکےہیں۔

ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ کریک ڈاؤن جاری رہا تواوپن مارکیٹ میں ریٹ تیزی سے نیچے آئے گا۔

ایکسچینج کمپنیزکے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ کاسادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے اسٹیٹ بینک کو تحریری شکایت درج کردی ہے ، کسی قانون کے تحت اہلکار ایکسچینج کمپنیز کے اندر نہیں بیٹھ سکتے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ پر بھی ایسوی ایشن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کم ہوا ہے ،ظفر پراچہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں