ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی ؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کےاہلخانہ کے وکیل نے بتایا کہ عامر لیاقت کی موت ڈپریشن سے ہوئی ہے، ڈپریشن کا سبب بننےوالوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے اہل خانہ کے وکیل ضیا اعوان نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کا بیٹا اور بیٹی اور سابق اہلیہ موجود ہیں لیکن ایک اجنبی نےعدالت میں پوسٹ مارٹم کا آرڈر حاصل کرلیا۔

اہل خانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اوربچے پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے ، مجسٹریٹ نے دو دفعہ باڈی کا جائزہ لیا ، پولیس نےجائے وقوع کا معائنہ کیا اور پولیس نے بھی کہا کہ عامر لیاقت کے جسم پر کسی بھی تشدد کےنشان نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل

ضیا اعوان نے بتایا کہ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی ہے اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں،وکیل کی میڈیاسےبات چیت

ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی موت ڈپریشن سے ہوئی ہے، ڈپریشن کا سبب بننےوالوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور عدالت نے عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم کیخلاف درخواست منظور کرلی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں