منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں موبائل سگنلز بند ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن نے کراچی میں موبائل سگنلز بند ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

پی ٹی اے کے مطابق خبریں ہیں کراچی میں موبائل سروسز دستیاب نہیں، موبائل سروسز کی عدم فراہمی کی بنیادی وجہ محرم سیکیورٹی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کچھ موبائل ٹاور سائٹس بارش سے بھی متاثر ہوئی ہیں، موبائل ٹاورسائٹس کو گرڈپاورکی عدم فراہمی کی خبریں ہیں، موبائل ٹاورسائٹس پرمرمت کیلئےٹیموں کانہ پہنچ پانابھی وجہ ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل آپریٹرز سروسز کو برقرار رکھنےکیلئےکوشش کر رہے ہیں، موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی ہےمتاثرہ سائٹس کی بحالی کو تیز کیاجائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے موبائل سنگنلز کی بندش سے شہریوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، بارش سے متاثرہ شہری موبائل سروس بند ہونے پر سخت نالاں ہیں جب کہ شہر میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں