اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کی تحقیقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں مولانا کے ساتھیوں کی ممکنہ گرفتاری کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ گل اصغرولدنمرخان مولانافضل الرحمان کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں7ہزار کینال جائیداد گل اصغر کے نام پر ہے، گل اصغرکو2مرتبہ طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔ ایک نوٹس3نومبر جبکہ دوسرا9نومبر کو جاری کیا گیا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔
یکم دسمبر کو ڈی پی او کے ذریعےگل اصغرکو10دسمبر کو پیشی کا نوٹس دیاگیا۔ گل اصغر نے غیر دستخط شدہ درخواست بھیجی کہ پیشی کے لیے 1ماہ کاوقت دیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کی پراپرٹی تفصیلات سامنے آگئیں
چیئرمین نیب کو گل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔ نوراصغرولدگل اصغرخان بھی فضل الرحمان کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مولانافضل الرحمان کی2ہزارکینال جائیداد نوراصغرخان کے نام پر ہے۔
نوراصغرخان کو بھی2مرتبہ طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے۔ طلبی کے نوٹس بھجوائے جانے کے باوجود نوراصغرخان پیش نہ ہوئے۔ نیب نے نوراصغرخان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے نیب خیبرپختونخوا نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔