منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں تاہم قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات پر ترجمان وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل ،ایکسچینج ریٹ پرانحصار کرتی ہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سےبھی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، امید ہے مشرق وسطی بحران کےخاتمے سےریلیف مل سکے گا۔

یاد رہے 15 اپریل کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

ڈیزل 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں