دمشق: شام میں باغیوں کے جیل پرمارٹر حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع جیل کو باغیوں نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
گولہ باری کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔
انسانی حقوق کی مبصرتنظیم کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل حملے میں بھی 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب دمشق کے مغربی علاقوں میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔