ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

اسلام مخالف بیان، ترک صدر نے یورپی ممالک کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلام مخالف بیان دینے پر فرانس کے صدر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے فرانس کے صدر اور سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسلامی مخالف بیان پر انہیں کھری کھری سنائیں۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اسلام پر زبان درازی کر کے اپنی حد سے تجاوز کررہے ہیں، اُن کا بیان بدتمیزی سے بڑھ کر اشتعال انگیزی ہے‘۔

- Advertisement -

طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ’یورپی سیاست دان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسلام کی توہین کررہے ہیں، انہیں اس حرکت سے گریز کرنا چاہیے‘۔

ترک صدر نے فرانسیسی صدر سے سوالات کیے کہ ’آپ کون ہوتے ہیں اسلام کی تنظیم نو کے حوالے سے گفتگو کرنے والے، آپ کی یہ ہمت کیسے ہوئی، کیا ہم نے کبھی یہودیت اور عیسائیت کی تنظیم نو کے حوالے سے گفتگو کی‘۔

میکرون کے اسلام مخالف اور حجاب پر پابندی  سے متعلق بیان پر یورپی ممالک کی خاموشی پر بھی ترک صدر نے تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایسے بیانات کا نوٹس لے اور متعلقہ شخص کی باز پرس کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں