تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

اسرائیل فلسطین تنازعے کا حل دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا حل دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا حل تلاش کرنا اورامن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانا نہ صرف فلسطین بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا بین الاقوامی برادری کی تاریخی ذمہ داری ہے۔


مسجد اقصیٰ میں کشیدگی ،فلسطینی صدر نے اسرائیل سے تمام رابطے معطل کر دیے


خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردگان اوراردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نئی سنجیدہ اور موثرمذاکرات کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور وحشیانہ تشدد سے 6 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل نے50 سال سے کم عمر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا تھا۔


مسجد اقصیٰ پرقبضے کے لیےاسرائیل کےمکروہ حربےکامیاب نہیں ہوں گے، طیب اردگان


واضح رہے 26 جولائی کو ترک صدر طیب اردگان نے کہا تھا کہ اسرائیل کے مکروہ حربے مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں سے چھیننے کی منظم سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کو بیت المقدس سے محروم کرنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -