جوڈیشل کمیشن نےسپریم کورٹ میں 3ججوں کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی۔
جسٹس شاہدوحید، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی سپریم کورٹ تعیناتی سفارش کی گئی ہے جب کہ ایک جج کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخر کر دیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کمیشن میں جسٹس اطہرمن اللہ کا نام اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی ہیں۔
جسٹس شاہدوحید اور جسٹس حسن اظہر کے نام کثرت رائے سے منظور ہوئے۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس منصورعلی شاہ نےدونوں ججوں پرمخالفت کی۔ دونوں ججوں کی مخالفت کرنےوالوں میں جسٹس سردار طارق، پاکستان بارکونسل بھی شامل ہے۔