پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن: پنجاب میں کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب میں کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سفارشات تیار کرلی گئیں جس پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات کل وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پنجاب میں اسٹیل انڈسٹری اور تعمیراتی صنعت سے ملحقہ سیکٹرز کو کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سفارشات میں رمضان المبارک کے دوران اشیا ضروریہ کی مزید مارکیٹوں کو کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تیار کی گئیں سفارشات میں مارکیٹوں کو کھولنے کے لیے ہفتے میں مخصوص ایام اور اوقات کار کی تجویز سمیت لاک ڈاؤن میں معاشی طور پر متاثر تاجروں کیلئے ایس ایم ای فنڈز سے پیکیج کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کراچی: مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

کل ہونے والے اہم اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے وزیربرائے صعنت بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران برآمدی یونٹس کھولنے کے لیے کراچی کے 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان نے اجازت طلب کی تھی، جس پر محکمہ داخلہ نے مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کے تحت کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں