وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا افغانستان تنازعےکافوجی حل نہیں، مفاہمتی عمل اور مذاکرات ہی مسئلےکا حل ہے۔
وزیراعظم سےسربراہ حزبِ اسلامی افغانستان گلبدین حکمت یار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان سےقریبی تعاون کے عزم کا اعادہ اور افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کےتعلقات تاریخی ہیں، پاکستان افغان عوام کواپنابھائی سمجھتاہے، پاکستان اورخطےمیں استحکام افغان امن عمل سےمنسلک ہے۔
حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
افغان امن عمل اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت pic.twitter.com/DmegDmaMHV
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 20, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا افغانستان تنازعےکافوجی حل نہیں، مفاہمتی عمل اور مذاکرات ہی مسئلےکا حل ہے، انٹرا افغان مذاکرات نے افغان قیادت کو دیرپاامن کا موقع دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان نےمثبت کردار ادا کیا امیدہےافغان جماعتیں سیاسی استحکام کےلئےکام کریں گی۔