پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کپاس کی ریکارڈ پیداوار : پاکستان نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے کپاس کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، سال 2023 کیلئے کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کپاس کے شعبے کے لیے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی آمد یکم اکتوبر 2023 کو 50 لاکھ گانٹھوں کو عبور کرنا، پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30ستمبر 2023 تک کپاس کی آمد متاثر کن حد تک 5.0 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال پیداوار کی 71 نمو ظاہر کرتی ہے۔

کپاس کی پیداوار میں یہ کامیابی گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے میں پاکستان کے کسانوں کی لگن کا ثبوت ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں کپاس کی پیداوار میں 71فیصد،پنجاب میں 2.1ملین گانٹھوں کے ساتھ 34فیصد جبکہ سندھ میں 3.0ملین گانٹھوں کے ساتھ 113فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ برس ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں 34فیصد کمی کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا تھاتاہم رواں سال کپاس کی پیداوار شاندار کارکردگی سے نہ صرف پچھلے سال کے اعداد و شمار سے آگے نکل گئی بلکہ توقعات سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہماری کل فصل 50 لاکھ تھی، اس سال ہم 12 ملین گانٹھوں کی بمپر فصل کی توقع کر رہے ہیں۔ یہ قابل ذکر ترقی کسانوں کی لگن، محنت اور کپاس کی صنعت کی لچک کو ظاہر کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں