جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدنی

اشتہار

حیرت انگیز

ستمبر میں بھی کراچی ریلوے فریٹ اور مسافر ٹرانسپورٹیشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن نے 15،264 ریلوے ویگنز کے ذریعے کارگو اندرون منتقل کیا۔ٹرین کارگو آپریشن میں 4لاکھ 55ہزار 588 ٹن سامان منتقل کیا گیا۔

کراچی ڈویژن ریلوے نے 2ارب37 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ کراچی ڈویژن کو کارگو آپریشن سے 42 فیصد اضافے سے 71 کروڑ 10 روپے زیادہ آمدنی ہو ئی۔

- Advertisement -

چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 6 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ روپے  آمدنی ہوئی، کراچی ڈویژن سے پہلی سہ ماہی کے دوران 12لاکھ 74ہزار 471 مسافروں نے سفر کیا۔

کراچی ڈویژن سے میل ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 89.79 فیصد رہی۔ کراچی ریلوے ڈویژن نے فریٹ و مسافرٹرین آپریشن میں16.24فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی۔

کراچی ڈویژن نے 10 ارب 54 کروڑ 60 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ کراچی ریلوے ڈویژن کی غیر معمولی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں