ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

مغربی پابندیوں کے باجود روسی کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

مغرب کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باجود اس سال روسی کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا، ماہ جون میں 151 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ہزار 407 کاریں فروخت ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد روسی معیشت کو کئی اطراف سے رکاوٹوں اور پابندیوں کا سامنا رہا ہے، تاہم روسی ایجنسی آٹوسٹیٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال جون میں کاروں کی فروخت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

روس میں پچھلے ماہ جون میں نئی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 151 فیصد اضافہ ہوا اور یونٹس کی تعداد 82 ہزار 407 یونٹس تک پہنچ گئی، سال کے پہلے چھ ماہ میں 4 لاکھ ایک ہزار 600 کاریں فروخت ہوئیں، جو کہ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ہے۔

- Advertisement -

ملک میں روسی ساختہ کار لاڈا سب سے زیادہ تعدار میں فروخت ہوا جون میں اسے کی 23,777 کاریں فروخت ہوئیں، روس سے یورپین کار مینوفیکچرنگ اداروں کے جانے کے بعد اب یہ خلا پُر ہوتا نظر آرہا ہے۔

چینی برآمد کنندگان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور روس میں ان کی جانب سے فروخت کی جانے والی یونٹس کی تعداد 10,081 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ روسی آٹوموبائل انڈسٹری غیرملکی سرمایہ کاری اور آلات پر کافی انحصار کرتی تھی، تاہم یوکرین کے تنازع کے بعد مغربی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی صنعت کاروں کے اخراج سے یہ انڈسٹری متاثر ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں