تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں ریکارڈ گرمی، پارہ کہاں تک پہنچ گیا؟

اقوام متحدہ نے برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں ریکارڈ 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انٹارکٹیکا میں 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی پڑی، جزیرہ نما انٹارکٹک میں موجودہ ارجنٹائن اسپرنزا ریسرچ اسٹیشن نے یہ پارہ ریکارڈ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرمی کی یہ شدت 6 فروری 2020 کو ریکارڈ کی گئی تھی جس کی تصدیق اب اقوام متحدہ کی موسمیاتی ادارے ورلڈ مٹرولوجیکل آرگنائزیشن(ڈبیلو ایم او) بھی کررہا ہے۔

Antarctica, the frozen continent | Natural World | Earth Touch News

ڈبلیو ایم او کے سیکریٹری جنرل پیٹیری تالاس کا کہنا ہے کہ یہ تصدیق اس لیے بھی ضرروی ہے کیوں کہ اس سے دنیا کی آخری سرحدوں پر پانی اور آب وہوا کی صورت حال کو پرکھا جاسکے گا، یہ خطہ تیزی سے گرم ہورہا ہے جہاں 50 سالوں کے دوران درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ درجہ حرارت کا یہ نیا ریکارڈ موجودہ موسماتی تبدیلی کے پیٹرن کے مطابق ہے۔

خیال رہے کہ انٹارکٹیکا میں اس سے قبل کا بلند ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا جو کہ اسپرنزا میں ہی 24 مارچ 2015 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تاہم پورے انٹارکٹک خطے کا سب سے بلند ترین درجہ حرارت 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ 30 جنوری 1982 کو سگنی جزیرے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -