ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 13 ارب 61کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں اور صرف مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدت میں 9.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدات  کیساتھ 1.43 ارب ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 9ماہ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں 19.05 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں ملبوسات کی برآمد میں 16.82 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا مارچ بیڈنگ مصنوعات کی برآمدات میں 13.70 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر تولیے کی برآمدات میں 4.46 فیصد اضافہ ہوا۔

سالانہ بنیاد پر جولائی تا مارچ سوتی کپڑے کی برآمدات میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا، 9 ماہ میں دھاگے کی برآمدات میں 32.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں 14.46 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی تامارچ خام کپاس کی برآمدات میں 98.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں