ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

گزشتہ 2 سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گزشتہ 2 سال میں بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 22.53 روپے تک کا تاریخی اضافہ ہوا، بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سےزائد کااضافی بوجھ ڈالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اس دوران بجلی کےبنیادی ٹیرف میں فی یونٹ22.53روپےتک کا تاریخی اضافہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی صارفین پرفی یونٹ 3.23 روپے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا، مستقل سرچارج ملا کر 2 سال میں فی یونٹ ٹیرف اضافہ25.76روپے بنتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین پر2سال میں2 ہزار ارب روپے سےزائد کااضافی بوجھ ڈال دیاگیا، جولائی تا اکتوبر 2022 بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7.91روپےتک اضافہ ہواتھا، جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7.50روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جولائی2023میں فی یونٹ 3.23 روپےکا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا، جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ دورحکومت میں پہلی بار گھریلوصارفین پر1ہزار روپے تک فکسڈچارجزلگادیئے گئے ، وفاقی کابینہ کی منظوری سےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ،سرچارج عائد کیا گیا اور صارفین نےسہ ماہی اورماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں اضافے کا بوجھ الگ برداشت کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں