اشتہار

کراچی کی 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی بلدیاتی الیکشن میں بےضابطگیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اپنی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کروائیں اور 3 روز میں رپورٹ پیش کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جماعت اسلامی اور آراو کے فارمز کا جائزہ لیا، آراوکے جمع کرائے گئےفارم11 میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سےجمع فارمز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد درج نہیں۔

- Advertisement -

فیصلے کے مطابق آراو کے فارمز میں ووٹوں کی تعداد جماعت اسلامی کے ڈیٹا سے متضاد ہے درخواست گزاروں نے 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی، متعلقہ آراو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور فریقین کی موجودگی میں گنتی کریں گے جب کہ یوسی 3 کے آراو کی معطلی کےباعث ریٹرننگ افسر گنتی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں