تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست ریکوری دیکھی گئی، 100انڈیکس میں1418پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، اور انڈیکس میں 265 پوائنٹس کی مندی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک میں آج بھی مندی کا رجحان برقرار رہا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز میں 100 انڈیکس 1685 پوائٹنس تک گرگیا اور 100 ایڈیکس 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

شدید مندی دیکھتے ہوئے ایک ہفتے میں تیسرے بار ٹریڈننگ روک دی گئی تاہم ہالٹ کےبعدانڈیکس میں ہزارپوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔

پہلے سیشن کےاختتام پرانڈیکس میں چھ سوپانچ پوائنٹس کی مندی رہ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس35 ہزارتین سواکیاون پوائنٹس پر آگیا۔

دوسری سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، جس کے بعد انڈیکس میں 265 پوائنٹس کی مندی رہ گئی، انڈیکس 35 ہزارچھ سو اکیانوے پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100انڈیکس 35ہزار 956 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید کمی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، ایشیائی حصص بازاروں میں کاروبار کے اختتام پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں گیارہ سوسترہ پوائنٹس، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں تین سوچوبیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروبار کے دوران تمام چینی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کی لپیٹ میں رہیں۔

یورپی حصص بازاروں میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی ، برطانوی اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوسترپوائننٹس،جرمن مارکیٹ میں ایک سواسی پوائنٹس اورفرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوتین پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کے ہالٹ کے بعد شدید مندی ریکارٖڈ کی گئی تھی، 100انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 35ہزار956پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی 11جولائی 2017 سے اب تک کی سب سے بڑی تھی، 11جولائی 2017 کواسٹاک مارکیٹ میں4.65فیصدکمی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -