بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔

ایسٹرپریز پاکستان کے حکام سے پالیسز میں ترجیحات پر بات چیت ہورہی ہے، ہم پاکستان میں مستحقین کو زیادہ مؤثر طریقے سے امداد دینا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آئی ایم ایف کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کی ازسر نو بحالی کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا پاکستان میں ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں