بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی پلاننگ کرنے میں ناکام ہو گئی، ماہ مبارک میں کیلے اور کھجور کی قلت کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت کے باعث محکمہ زراعت نے الرٹ جاری کر دیا، رمضان المبارک میں کیلے، کھجور اور سیب کی مانگ پوری کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

رمضان میں پھلوں کی دستیابی میں ضرورت سے75فیصد کمی کا خدشہ ہے، رمضان سے پہلے ہی کیلے، کھجور اور سیب کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا، پھلوں کی کمی کے باعث قیمتیں چار گنا تک بڑھنے کا اندیشہ ہے، محکمہ زراعت پنجاب نے صوبائی حکومت کو قلت سے آگاہ کر دیا۔

محکمہ زراعت کے مطابق کیلے کی ضروریات سندھ کی پیداوار سے پوری ہوتی ہیں، مارکیٹ میں کیلے کی قلت ہے اور قیمتیں بھی زیادہ ہیں، ادہر پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پروفارما تیار کر لیا، پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں