منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں شارع فیصل پر ریڈ بس کو حادثہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اناڑی سرکاری ڈرائیوروں کی وجہ سے گرین لائن بس کے بعد پیپلز ریڈ بس بھی حادثے کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر کی مرکزی سڑک شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب پیپلز ریڈ بس کو حادثہ پیش آیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بس واٹر ٹینکر سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ اناڑی ڈرائیور نئی بسوں کو توڑ پھوڑ کر کھٹارا کرنے پر گامزن ہیں۔

اس سے قبل ناگن چورنگ کے قریب گرین لائن بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی۔ حادثے میں خاتون اور بچے سمیت کئی افراد معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ بس کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں