پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

طبی ماہرین نے لال مرچ کھانے کا بڑا فائدہ تلاش کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ماہرین نے سرخ مرچیں کھانے کا بڑا فائدہ تلاش کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ انہیں ہفتے میں کم از کم چار بار استعمال کرنا چاہیے۔

جرنل آف دا امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار بار سرخ مرچ استعمال کرتے ہیں انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ چالیس فیصد کم ہوجاتا ہے۔

تحقیقی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ مطالعے میں 23 ہزار ایسے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جو 8 سال سے کھانوں میں مرچیں استعمال کررہے ہیں۔

- Advertisement -

نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ’ہفتے میں چار بار لال مرچیں استعمال کرنے والوں کو نہ صرف ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوا بلکہ اُن کی جلدی موت کا خطرہ بھی کم ہوگیا‘۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لال مرچیں استعمال کرنے والوں میں ہر قسم کے لوگ موجود تھے جن میں سے کچھ کی خوراک غیر صحت مند جب کہ بقیہ کی ناقص تھی۔

تحقیقی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ’لال مرچ میں اینٹی انفلیمینٹری کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو جلن کا تو احساس پیدا کرتا ہے مگر یہی دل کے عارضے اور دیگر خطرناک امراض سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے‘۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ معمول کے مطابق لال مرچ ، پھل اور سبزیاں استعمال کرتے ہیں وہ دیگر کے مقابلے میں کم بیمار رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں