ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری، انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسحاق ڈار کو کوئی ایسی بیماری نہیں، جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے، اس لیے انھیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت سابق وزیر خزانہ کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

- Advertisement -

تجزیہ کاروں کے نزدیک اس فیصلے سے ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسحاق ڈار برطانیہ میں سیاسی پناہ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

ماہرین قانون کا بھی یہی خیال ہے کہ اسحاق ڈار کو ریڈ وارنٹ پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا اسحاق ڈار کے ضامن کی منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کی منقولہ جائیدار قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ 18 دسمبر تک جمع کرانےکا حکم دیا تھا اور سماعت  18 دسمبر تک ملتوی کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں