منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ سے متعلق بے شمار دلچسپ اور اہم وقعات دیکھنے اور پڑھنے ملتے رہتے ہیں ، جن میں سے بعض تو ایسے ہیں جنہیں پڑھ کر یا دیکھ کر آپ قہقے لگانا شروع ہوجاتے ہیں۔

اب چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے تو اس طرح کے واقعات فوری طور پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں، ایسا ہی واقعہ صارفین کے پیش نظر کیا جارہا ہے اور ان سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیچ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونا چاہئے یا نہیں۔

اے بی سی اسپورٹس کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ویمن ٹیم کا ایک مقابلہ ہے۔

کینڈین اننگز کی پہلی گیند پر ہی ٹیم اوپنر دیویا سکسینہ نے غلط شارٹ کھیلا ان کے بلے سے لگی گیند کچھ دیر ہوا میں رہی اسی اثنا میں فیلڈر کیچ کی غرض سے آگی بڑھی تو بلے باز اس کے درمیان میں آگئی جس کے باعث کیچ نہ تھاما جاسکا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیلڈر نے امپائر سے اس پر احتجاج بھی کیا اور کھلاڑی کو آؤٹ دینے کا مطالبہ کیا تاہم حیرت انگیز طور پر فیلڈ امپائر نے اسے مسترد کردیا اور کھلاڑی کو بلے بازی جاری رکھنے کی ہدایت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکا کی جانب سے دیا گیا 85 رنز کے ٹارگٹ میں سے 40 رنز دیویا سکسینہ نے بناڈالے۔

کینڈین اوپنر کے اس طرز عمل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کی اکثریت نے اسے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور ساتھ ہی امپائر کے روئیے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں