اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سیاسی جماعتوں کا احتجاج ، شہر اقتدار کا ریڈ زون، داخلی راستے بند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر شہراقتدارمیں ریڈ زون کو کنٹنیر لگا کر سیل کرکے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر شہراقتدار میں ریڈ زون کو کنٹنیر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بھی ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے, صرف متعلقہ افراد کو ہی ریڈ زون جانےکی اجازت دی جاری ہے جبکہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اہلکار کی تعینات ہیں۔

- Advertisement -

راولپنڈی میں بھی انتظامیہ اور پولیس نے فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگادیئے ہیں جبکہ اور مرکزی شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں گذشتہ روز سے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا ہے جو اٹھائیس جولائی تک نافذالعمل رہے گی۔

ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامربلوچ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں اورداخلی راستوں کی بندش فسطائیت ہے، عوام کومشکلات سےدوچارنہ کریں،راستےکھولےجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ حکمران طبقےسےہے،عوامی راستےبندنہیں کرناچاہتے، دھرناہر صورت ڈی چوک میں ہی ہو گا۔

خیال رہے بھاری بھرکم ٹیکسوں اورمہنگی بجلی کےخلاف جماعت اسلامی کا آج اسلام آباد میں دھرنا ہے ، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگرہمیں روکا گیا تو حالات خراب ہوں گے، ذمے دارحکومت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں