تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پندرہ منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا ’سستا ترین‘ موبائل

بیجنگ: چین کی موبائل بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے سستا ترین جدید اسمارٹ فون متعارف کرایا، جو پندرہ منٹ میں مکمل چارج ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈ می نے آج اپنے نئے اسمارٹ فون کی سیریز متعارف کرائی، جسے سستا ترین اور جدید قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی نے ریڈمی 11 سیریز کے تین فونز ریڈمی نوٹ 11، ریڈمی نوٹ 11 پرو اور نوٹ 11 پرو پلس متعارف کرائے۔

کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ریڈ می الیون سیریز میں گزشتہ سیریز کے مقابلے میں خاصی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ جیسے فون کا مختلف ڈیزائن، جاندار پراسیسر، میموری اور ریم سمیت دیگر شامل ہیں۔ تینوں فرنز میں 108 میگا پکس کیمرا بھی ہے۔

ریڈ می نوٹ الیون

ریڈمی کے مطابق نوٹ الیون اس سریزی کا سستا ترین اور طاقتور فون ہے، جس میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 810 ڈیمینسی پراسیسی، 4 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج ہے۔

ریڈمی نوٹ 11  کی بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ ہے جو 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی مدد سے پندرہ منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوجائے گی، اس فون میں فائیو جی ڈوئل کارڈ، ڈوئل اسٹینڈ بائی اور ایکس ایکسیز لائنر موٹر بھی ہے۔

Xiaomi Redmi Note 11

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل بیوٹی کیمرا جبکہ پشت پر 50 میگا پکسل مین اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

یہ فون 11 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1199 یوآن (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو

اس فون کی اسکرین 6.67 انچ، 920 ڈیمینسی پراسیسر، 6 سے 8 جی بی ریم، 128 سے 256 گیگا بائٹس اسٹوریج، فرنٹ پر 16 میگا پکس سیلفی کیمرا، 5160 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمرے ہیں، جن میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل جبکہ دیگر دو میں سے ایک 8 میگا پکسل اور دوسرا الٹرا وائیڈ 2 میگا پکسل ہے۔

اس فون کی قیمت 1599 یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ 8 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج والے فونز کی قیمتیں مختلف ہیں۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس

الیون پرو کا اسکرین ڈسپلےی 6.67 انچ، 920 ڈیمینسی پراسیسر، 6 سے 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج، 4500 ایم اے ایچ بیٹری، 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون کی سب سے زیادہ منفرد بات تیز ترین چارجنگ ہے۔

نوٹ 11 پرو پلس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل کی قیمت 1899 یوآن (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -