امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں، جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی اس نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ ”حق دو عوام کو“ تحریک آگے بڑھائیں گے۔
فی یونٹ کتنے روپے کمی اور نیا ٹیرف کیا ہے؟ اہم تفصیلات جانیے
دھرنے کے بعد معاہدہ
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے ، جس میں تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس سمیت بجلی کےبلوں اورٹیکسز میں کمی شامل ہیں۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی کاپی سامنے آگئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کوہر ممکن کم کیاجائےگا، بجلی کےبلوں اورٹیکسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا.
معاہدے میں لکھا ہے کہ جاگیرداروں اورلینڈہولڈرزپر انکم ٹیکس کامؤثر نظام واضح کیاجائےگا، تاجروں اور ایکسپوٹرز کےمسائل کے حل کیلئےکمیٹی بنائی جائے گی۔
معاہدے میں کہنا ہے کہ آئی پی پیز کےمعاہدوں پر مکمل نظر ثانی کی جائے گی اور آئی پی پیزمعاملےپرٹاسک فورس قائم ہوگی جو ایک ماہ میں کام مکمل کرے گی ، چیئرمین واپڈا،آڈیٹر جنرل پاکستان،ایف پی سی سی آئی کےنمائندے ہوں گے۔
اگست کےبجلی بلوں کی ادائیگی کو15 دن کیلئےمؤخر کیاجائےگا اور کیپسٹی بلوں کی ادائیگی فی یونٹ بجلی کی کمی سےمنسلک ہوگی ، معاہدے میں حکومت کی ٹاسک فورس کے نکات بھی شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا، سرکاری سطح پراستعمال گاڑیوں کو1300 سی سی تک محدود کیاجائے گا اور حکومت اشیائےخورو نوش کی قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کرے گی۔
جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ،امیر العظیم اور فراست علی شاہ کےدستخط موجود ہے جبکہ حکومت کی جانب سےمحسن نقوی اور عطاتارڑ کےدستخط موجود ہیں۔ حکومت اورجماعت اسلامی کےدرمیان مذاکرات گزشتہ رات کامیاب ہوئے تھے۔