پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مہنگائی میں کمی ہو گئی، حکومت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 14.6 سے کم ہوکر 12.4 فیصدہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ تیل، ڈیزل میں5 روپےکمی کے بعدمہنگائی میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں برآمدات میں 13.6 فیصداضافہ ہوا جب کہ پچھلے سال 32 فیصدخسارہ کم ہوا اور رواں برس 70 فیصد کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حماد اظہر نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کےپاس صرف 2 ہفتےکے ریزرو رہ گئے تھے، ہماری حکومت نے سخت حالات سےملک کو نکالا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں اسٹیٹ بینک کےذخائرمیں 50فیصداضافہ ہوا، روپےکی قدر کو مستحکم کرنےکیلئے ایک ڈالر بھی مارکیٹ میں نہیں جھونکا گیا۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سی پی آئی کےمطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنےمیں آئی، اشیائےخوردونوش کی قیمتیں فروری میں 12.4 فیصدکم ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں