بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کپتانوں اور فضائی میزبانوں کے قرنطینہ کی مدت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے کپتانوں (ہوابازوں )کے خدشات پر سی ای او پی آئی اے نے اہم اقدام کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی کاوشوں سے زائد المیعاد قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب تمام فضائی عملے کو ان کے ہوٹلز میں 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

کورونا کی تشخیص ہونے پر کاکپٹ اور کیبن کریو کو لاہور، کراچی، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

تمام پینل والے ہوٹلوں میں محکمہ صحت سے منظور کروا کے علیحدہ کمرے مختص کردئیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی پرواز سے واپسی پر پہلے عملے کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کی ہدایات تھیں جس سے پی آئی اے کا عملہ کئی ہفتے کیلئے پروازوں پر میسر نہ ہوتا تھا۔

پی آئی اے کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں نے ایک ہفتے کے قرنطینہ پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر سی ای او نے دورانیہ کم کر کے 2 روز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

پی آئی اے کے چیف پائلٹ سٹینڈرڈ انسپیکشن کیپٹن کلیم چغتائی نے یہ ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں