انقرہ: پاکستانی اداکارہ ریما خان کا ترکی پہنچنے پر معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ٹیم نے شاندار استقبال کیا۔
اداکارہ ریما نے ترکی پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ترک اداکاروں کے ساتھ موجود تھیں۔
ریما کی شیئر کردہ تصاویر میں انہیں ارطغرل غازی کی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ترکی میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
ریما خان نے بتایا کہ ’ترکی پہنچنے پر ارطغرل غازی کی پروڈکشن ٹیم نے میرا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے خالی ایئرپورٹ دیکھ کر دکھ ہورہا ہے، اللہ تعالیٰ جلد پوری دنیا کو کرونا جیسی آزمائش سے نجات دے۔
View this post on Instagram