پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کی لاش تین دن تک ڈی چوک پرلٹکانےکے فیصلے پرجسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کوارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریفرنس محموداخترنقوی کی جانب سےارسال کیاگیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ مشرف سے متعلق جسٹس وقاراحمد سیٹھ کافیصلہ غیر قانونی، غیرآئینی، غیراسلامی،غیرانسانی اورمکمل طورپر بدنیتی و تعصب پرمبنی ہے۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلےکو کالعدم قراردے کرجسٹس وقاراحمدسیٹھ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا جس کے پیرا 66 میں جسٹس وقار احمد سیٹھ نے آبزرویشن دی تھی کہ سزا سے قبل اگر پرویز مشرف فوت ہوجاتے ہیں تو ان کی لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لایا جائے اور 3 دن تک لاش کو لٹکایا جائے۔

تفصیلی فیصلے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عوام افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم ملک میں انتشار نہیں پھیلنےدیں گے، ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سے ادارے مضبوط ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں