لاہور : ایم پی ایز کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی اور الیکشن کمیشن کوارسال کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی اور الیکشن کمیشن کوارسال کردیا۔
ریفرنس ایم پی ایزشجاعت نوازاورمحمدرضوان کی جانب سےبھجوایاگیا ، دونوں ایم پی ایز نے ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوایا۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کےحلف کی خلاف ورزی کی، دوست مزاری پہلے بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کرچکے ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ گیلری میں اجلاس کیا،پولیس بلائی اور تشدد کیا، دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس بلاکر آئین کی خلاف ورزی کی اور انھوں نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔