جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ججز تعیناتی سے متعلق آئینی ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجارانی نےججز کی تعیناتی سےمتعلق آئینی ترمیمی بل کمیٹی کےسپرد کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ کمیٹی 15 دن میں رپورٹ دے اور منظوری والے دن اراکین ایوان میں آئیں۔ ایوان میں پیش کیا گیا فارمیسی ترمیمی بل 2022 بھی متعلقہ کمیٹی کےسپرد کر دیا گیا۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی نے آئین کےآرٹیکل 175میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعداد9 ہے، اٹارنی جنرل ،ایک بار کونسل کا نامزد کردہ فرد، ایک وزیر قانون ہوتا ہے اس میں ججز کی تعداد زیادہ ہے 6 اور3سے فیصلہ ہورہا ہے۔

فاروق نائیک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 4 اور3کا تناسب ہو تاکہ معاملہ بیلنس ہوجائے ہم ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار میں ترمیم لا رہے ہیں ہائی کورٹ کے ججز کی تعینانی کیلئے ایک کمیٹی ہونی چاہیے ابتدائی طور پر کمیٹی جوججزکونامزدکرےپھرہائی کورٹ کا جج تعینات ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں