جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

ریفائنریز ناقص تیل کے ذریعے ملک میں کینسر پھیلا رہی ہیں، قائمہ کمیٹی پیٹرولیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مقامی ریفائنریز ناقص تیل کے ذریعے ملک میں کینسر پھیلا رہی ہیں۔

غلام مصطفی محمود کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 5 ریفائنریز کو عالمی معیار کے مطابق 22 اکتوبر تک معاہدہ کرنا ہے، مقامی ریفائنریز یورو 2 معیار کا تیل بھی نہیں بناتیں، مقامی ریفائنریوں کی وجہ سے لوگوں کو دمہ ہورہا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ معلوم ہوا ہے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل سربراہان برطانیہ گئے ہیں، معلوم ہوا ریکوڈک کے سلسلے میں لندن گئے ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا نے بتایا کہ لندن میں ضروری اجلاس تھا، وزیر پٹرولیم مصدق ملک روس انرجی ویک میں شرکت کے لئے گئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ کمیٹی کو آگاہ کیا جانا چاہیے تھا ہم اجلاس کی تاریخ بدل دیتے، آئندہ کمیٹی کو بتائے بغیر ایسا ہوا تو ہم نوٹس کےذریعے بلائیں گے، آئندہ اس طرح کا عمل برداشت نہیں ہوگا۔

ڈی جی آئل نے بتایا کہ مقامی ریفائنریز کی تیار کردہ پٹرولیم مصنوعات کم ازکم یورو 2 بناتی ہیں، ریفائنریز کوساڑھے7فیصد ڈیم ڈیوٹی ملتی رہی۔

ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ ریفائنریز ریٹرن کی شکل میں 3 فیصد گارنٹی لیتی رہیں، چیئرمین اوگرا نے کہا کہ یہ درست ہے ریفائنریوں نے مالی مراعات لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں