اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، صحافیوں کیلئے وزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے گھر اور صحت کارڈ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کاسلسلہ دوبارہ شروع کیاجارہاہے، پی ٹی وی نیوزکوایچ ڈی کرنےکی یکم جون تک کی ڈیڈلائن دی ہے، پی ٹی وی کوایچ ڈی کرنے کا منصوبہ2019 سے التوا کا شکار ہے، رواں سال ہی پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ایچ ڈی کیا جائے گا۔
وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، #PTVNews کو HD کرنے کا منصوبہ جو 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ یکم جون سے #PTVNews مکمل HD پر چلاجائیگا، اسی سال #PTVSports بھی HDکریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
فوادچوہدری کاکہنا تھا کہ نئےانگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اورلاہوراسٹوڈیوزکی تزئین وآرائش کی جائے گی، اے پی پی کوڈیجیٹل نیوزایجنسی بنائیں گے، پی آئی ڈی اوراشتہارات کانظام پیپرلیس کرنےکی طرف اقدامات شروع کردیے، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی بھی تجدید کی جائے گی۔
اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو PPP mode میں Renovate کیا جائیگا APP کو Digital news agency بنائیں گے اور PID اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر Paperless کرنے کی طرف اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ External Wing پوری طرح revamp ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔
فلم اور ڈرامہ کا Revival پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
\
انھوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔
پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی۔ Digital Media کو مکمل سپورٹ دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018میں قومی ترانے کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کافیصلہ ہواتھا جو شروع ہوگیا ، قومی ترانے کو ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے بعد چند ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔