پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس پر رولنگ پیرکومتوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس پر پیر کو رولنگ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ان دنوں ریفرنسسز کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، مسلم لیگ ن نے عمران خان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرایا، جواباً پی ٹی آئی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کیا۔

بعد ازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی وزیر اعظم کیخلاف نااہلی کاریفرنس اسپیکرکوجمع کرادیا، تینوں ریفرنس میں نااہلی کی وجہ پانامہ لیکس کے انکشافات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پانچ اگست کو عمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا تھا جب کہ وزیراعظم کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے 15 اگست کو ریفرنس دائر کیا تھا۔ اس کے علاوہ شیخ رشید نے سولہ اگست کو وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرایا تھا۔

اسپیکر کو 30 روز میں ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے، اس سلسلے میں ایاز صادق کی اٹارنی جنرل، قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

اسپیکر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا کی رولنگ کا بھی جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی ریفرنسز پر مشاورت کی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں