تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

خالصتان کیلیے کینیڈا میں ریفرنڈم، سکھوں کی بڑی تعداد شریک

سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے لیے کینیڈا میں ریفرنڈم ہوا جس میں سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ میں منتظمین کے مطابق ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالا اور ملک بر سے خواتین اور معمر افراد کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے لیے ٹورنٹو پہنچی اور ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے باعث قطار میں لگے ہزاروں سکھ ووٹ نہ ڈال سکے۔

اس موقع پر ووٹرز کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج دنیا پر واضح کر دیں گے کہ سکھ آزادی چاہتی ہیں، بھارت طاقت کے ذریعے زیادہ دیر تک سکھوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا اور بھارتی پنجاب جلد ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔

ووٹنگ کے بعد سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھوں کی بڑی تعداد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا اور خالصتان کے قیام کے لیے ووٹ ڈال کر بھارت سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ بھارت کو بھی سکھوں کی سوچ کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد کینیڈا کے دیگر شہروں میں بھی خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سکھ بھارت سے آزادی اور اپنے لیے خالصتان کے نام سے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہیں اور دنیا بھر میں اس حوالے سے سکھ کمیونٹی ریفرنڈم کا انعقاد کرا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -