تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بچہ خوفناک حادثے کا شکار : دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اکثر خواتین مارکیٹوں میں شاپنگ یا ریستوران میں کھانے کے دوران اتنی مدہوش ہوجاتی ہیں کہ انہیں اپنے بچوں کا بھی پتہ نہیں ہوتا ہوش تب آتا ہے جب وہ بچہ نظر سے اوجھل ہوجائے۔

ایسی صورتحال میں پاؤں کے نیچے سے زمین نکل جاتی ہے اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچے کی فکر لگ جاتی ہے، اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ جاتا ہے۔

اسی نوعیت کا ایک واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا کہ جس میں بچے کی چھوٹی سی شرارت کے باعث اس کی جان کے لالے پڑگئے اگر ویٹر نے فوری کارروائی نہ کی ہوتی تو بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا تھا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 16ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

جب بچوں کے والدین کسی ریسٹورانٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہوں تو ان بچوں کے لیے گھومنا غیر معمولی بات نہیں ہے اگرچہ عام طور پر کھانے پینے کی جگہوں کے اندر چیزیں محفوظ ہوتی ہیں لیکن بھاری سامان جیسے فریزز، بڑے کنٹینرز، اور کافی مشینوں کی موجودگی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتیں ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ریسٹورنٹ میں ایک بچہ فریزر سے کچھ نکالنے کیلئے اس کو کھولنے کی کوشش میں اس کے دروازے کو زور سے کھینچتا ہے اسی وقت وہ فریزر اس بچے پر آگرتا ہے۔

دل دہلا دینے والے اس منظر کو خوش قسمتی سے وہاں سے گزرنے والا ایک ویٹر دیکھ لیتا ہے اور کمال مہارت سے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ٹرے سے اس فریج کو گرنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگرچہ فرج بالآخر زمین پر گرجاتا ہے لیکن ویٹر کی بروقت مداخلت نے بچے کو کسی بھی نقصان سے بچالیا، بصورت دیگر بچہ شدید زخمی بھی ہوسکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -